جلد کی بیماریاں ہونے کے اسباب اور ان بیماریوں سے بچنے کے طریقیں

Homeجلد کی بیماریاں

جلد کی بیماریاں ہونے کے اسباب اور ان بیماریوں سے بچنے کے طریقیں

گرمی دانے (گھموریا)وجو ہات اور علاما ت
فالج و لقوہ کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟اسباب اور اس کا گھریلو علاج
چیچک کی بیماری کی بیماری کا علاج ارو اس سے بچنے کا طریقہ

جلد کی بیماریاں ؟

جلد کی بیماریاں کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ جیسے خارش, کھجلی، چنبل، داد، پھوڑے، پھنسی، اگزیما، چھالے، خسرہ وغیرہ۔ یہ بیماریاں مقام کی تبدیلی، غلط دوا کھانے ، پیٹ کی حرارت کم ہونے ، ریان کے کپڑے پہنے ، تیز دھوپ میں چلنے، عورتوں کی ماہواری میں خرابی ، خون کی خرابیاں، سوڈا آمیز صابن وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا ، گندی مٹی کے جسم پر لگنے وغیرہ کی وجہ سے جلد کی بیماریاں ہو جاتی ہیں۔

مثلاً جذام (کوڑھ) کی بیماری ایک چیز کے مخالف چیز کھانے ، قے، چھینک، ڈکار، بول و براز کے جوش کو روکنے ، کھانا کھانے کے بعد ورزش کرنے, کھٹائی ، مولی، گڑ، چاول زیادہ کھانے اور نا جائز تعلق سے ہو جاتی ہے۔

خون کی خرابی سے خارش ہو جاتی ہے۔ ریح کے جسم میں بڑھنے سے خشکی کی بیماری ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیاں گرم چیزیں کھانے سے نکل آتی ہیں۔ اسی طرح مہاسے خون کی گرمی اور ریح نیز بلغم کے بڑھنے کی وجہ سے نکلتے ہیں۔ جو لوگ مرچ ، تیل ،کھٹائی وغیرہ چیزوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی مہاسے نکل آتے ہیں۔

 

بیماری کی شناخت

جلد کی بیماری ہو جانے پر جلن ، خارش اور درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے ، پھنسیاں، پھوڑے، دھبے ، چکتے وغیرہ دکھائی دینے لگتے ہیں۔ پھر ان میں سے پیپ نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ خارش میں جلد سُرخ ہو جاتی ہے، کھجلی میں دانے ابھر آتے ہیں۔

 

گھریلو علاج

اگر جذام کی بیماری ہو جائے، تو با بچی کو پیس کر اس چورن کا کاڑھا پئیں اور جلد پر با بچی کا تیل لگائیں۔10 یوندبانچی کا تیل بتاشے میں ڈال کر کھانے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔

سرخ اور سفید جزام میں بانچی کے بیج، آنولہ اور کھیر کی چھال ۔ تینوں کو برابر کی مقدار میں لے کر دو کپ پانی میں ابالیں۔ جب پانی چوتھائی کپ باقی رہ جائے ، تو اسے چھان کر پئیں۔

نیم کے تیل کی دس بوند صبح اور دس بوند شام کو بتاشے کے ساتھ استعمال کرے۔

خون کی خرابی میں صبح و شام گلقند کا استعمال کرے۔

رات کو سوتے وقت ترپھلہ کا‌ چورن ایک چمچ پانی کے ساتھ پھانک‌لیں۔

کچے پپیتے کا رس چمچ کی مقدار میں صبح و شام استعمال کریں۔ جلد کی بیماری کی یہ تیر بہدف دوا ہے۔

داد، خارش اور کھجلی میں مونگ پھلی کا خالص تیل جلد پر لگائیں۔

جلد کی بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے مولی کے پتوں کا رس نکال کر جلد پر لگائیں۔

پھوڑے پھنسیوں پر نیم کی چھال گھسا کر لگائیں۔

پھٹکری کے پانی سے جلد کو دھونے سے خارش چلی جاتی ہے۔

 

تیار شدہ یونانی دوائیں

اطریفل شاہترہ۔۔۔۔ 7 گرام ، داد کے لئے رات کو سوتے وقت لیں۔

عرق ماء الحسین۔۔۔۔125 ملی لیٹر،لیں۔شربت عناب 25 ملی لیٹر میں ملا کر صبح، دوپہر اور شام کو لیں۔

مرہم خارش جدید۔۔۔۔ ہر قسم کی خارش میں مفید ہے۔

معجون مصفی خون۔۔۔۔ 7 گرام ۔ داد کے لئے رات کو سوتے وقت لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0