خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟

Homeمختلف امراض

خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟

 ہا ئی بلڈ پریشر کے اسباب اور اس سے بچنے کا طریقہٰ علاج
نیند نہ آنے کی بیماری ؟
دانتوں کا درد, وجوہات اور علامات

خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟

خون کے سرخ ذرات” ہیموگلوبن ” میں آئرن عصر کی کمی ، مقوی غذا کی کمی ، ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال نہ کرنے وغیرہ کی وجہ سے خون کی کمی (اىنیمیا) کی بیماری ہو جاتی ہے۔ جسم کے حساب سے مکمل خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

بیماری کی شناخت

جسم میں طاقت کی کمی ، چہرے کی چمک کا ختم ہونا، ناخنوں کا رنگ سفید، محنت کرنے کی خواہش کا نہ ہونا، جسم تھکا تھکا سا، بھوک نہ لگنا، پیٹ کی صفائی نہ ہونا وغیرہ اس بیماری کا خاص علامات ہیں۔ خون کی کمی ہونے پرعورتوں کو ماہواری ٹھیک سے نہیں ہوتی ہے۔

گھریلو علاج

پیپل کا دُودھ چار بوند صبح کے وقت بتاشے پر ڈال کر کھائیں۔

8 دن تک 4 عدد چیکو روزانہ کھائیں۔

گاجر، پالک اور ٹماٹر کا رس ڈىڈھ کپ چالیس دنوں تک روزانہ لیں۔

دو کپ گاجر کا رس روزانہ 30 دنوں تک لیں۔

آملے کا چورن ایک چمچ اور تلوں کا چورن دو چمچ ۔ دونوں کو ملا کر شہد کے ساتھ ایک ماہ تک روزانہ استعمال کریں۔

ڈىڈھ کپ انار کے رس میں تھوڑی کی سیاہ مرچ اور تھوڑا سا سوندھا نمک ملا کر بیس دنوں تک پئیں۔

فالسہ لگاتار 40 دنوں تک کھانے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے اور نیا خون بننے کا راستہ کھل جاتا ہے۔

ایک کپ انگور کا رس بیس دنوں تک پینے سے خون کا زیاں کم ہو جاتا ہے۔ لیکن انگور کا استعمال کرتے وقت چائے کا استعمال بند کر دیں۔

پپیتے کا250 گرام گودا روزانہ کھائیں۔ بیس دنوں تک پپیتہ کھانے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

دو چمچ پیاز کا رس شہدکے ساتھ روزانہ چاٹیں۔

تیار شدہ یونانی دوائیں

شربت فولاد۔۔۔۔5 سے 10 ملی لیٹر، کھانا کھانے کے بعد لیں۔

شربت مویز۔۔۔۔ 5 سے 10 ملی لیٹر، کھانا کھانے کے بعد لیں۔

عرق مارا اللحم انگور دو آتشہ ۔۔۔۔30 سے 60 ملی لیٹر تک لیں۔

کشتہ خبث الحدید۔۔۔۔ 125 ملی گرام صبح و شام مکھن کے ساتھ لیں۔

کشته فولاد شگرفی۔۔۔۔ 60 سے 125 ملی گرام مکھن یا بالائی کے ساتھ لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0