نیند نہ آنے کی بیماری ؟

Homeمختلف امراض

نیند نہ آنے کی بیماری ؟

خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
انسان ذہنی پریشان کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے بچنے کا کیا طریقہ اور علاج ہے
بواسیر کا مرض کیوں کر ہوتا ہے؟

نیند نہ آنے کی بیماری ؟

بے خوابی یا نیند نہ آنا ایک بیماری ہے، جو عموما ذہنی وجوہات سے ہوتی ہے۔ مثلاً زیادہ تکان، کھانے پینے کی خراب عادتوں ، دل میں مایوسی ، ڈروغیرہ خیالات کا ہونا۔ اسی طرح دل میں پریشانی ، کام کی ذمہ داری، دیر رات جاگ کر کام کرنا ، دن میں سونا، جسمانی محنت سے بچنا، دل میں دُکھ بھرے خیالات یا حد سے زیادہ خوشی کا ہونا بھوک سے زیادہ کھانا کھا لینا، شراب کا زیادہ استعمال ، شور شرابہ وغیرہ بھی نیند نہ آنے کی وجوہات ہیں۔ کئی بار زیادہ چائے پینے ،قبض ، پیشانی میں بھاری پن وغیرہ کے باعث بھی بے خوابی کی بیماری ہو جاتی ہے۔

بیماری کی شناخت

بے چینی رہتی ہے۔انسان بار بار کروٹیں بدلتا ہے۔ اگر پہلی نیند جلدی کھل جاتی ہے، تو پھر باقی رات کا ٹنا مشکل ہوتا ہے۔ سر میں درد ہونے لگتا ہے، آنکھیں بھاری ہو جاتی ہیں، جسم ٹوٹنے لگتا ہے۔اور بار بار جمائیاں آتی ہیں، کام میں دل نہیں لگتا۔اور ستی چھائی رہتی ہے۔

گھریلو علاج

رات کو سونے سے پہلے دونوں ٹانگوں پر گھٹنوں تک سرسوں کا تیل اچھی طرح ملیں۔ پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل لیں۔

لیموں کے ڈىڈھ چمچ رس میں ایک چمچ شہد ملا کر رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔

سوتے وقت جائفل کا چٹکی بھر چورن پانی کے ساتھ لینے سے گہری نیند آتی ہے۔

مہندی کے پھول سرہانے رکھنے سے بھی نیند آ جاتی ہے۔

ڈىڈھ چمچ سبز دھینے میں تھوڑی سی چینی یا شہد ملا کر پینے سے گہری نیند آتی ہے۔

رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس آم کا رس اور دُودھ ملا کر استعمال کریں۔

سفید پیاز کو گھی میں بھون کر کھانے سے گہری نیند آتی ہے۔

سونے سے پہلے 250 گرام نیم گرم دودھ میں شہد ملا کر پئیں۔

سونف کا عرق یا پانی پینے سے گہری نیند آتی ہے۔

سونٹھ کا کاڑھا بنا کر پینے سے بھی اچھی نیند آتی ہے۔

رات کو پپیتے کا رس ایک کپ پی کر سو جائیں۔

سونے سے پہلے سیب کے مربے کا استعمال کریں۔

شام کے وقت دہی میں چینی سونف اور سیاہ مرچ کا چورن ملا کر استعمال کریں۔

5 گرام پیپلا مول گڑ کے ساتھ استعمال کریں۔

سرسوں کا تیل پیشانی اور کنپٹیوں پر ملنے سے نیند آ جاتی ہے۔

رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ گھی ملا کر استعمال کریں۔

تیار شدہ یونانی دوائیں

روغن کدو۔۔۔۔ بقدر ضرورت دماغ پر مالش کریں۔

روغن کا ہو۔۔۔۔بقدر ضرورت دماغ پر مالش کریں۔

روغن بنفشہ۔۔۔۔بقدر ضرورت دماغ پر مالش کریں۔

روغن بادام شیریں۔۔۔۔ 3 سے 9 گرام ، دودھ کے ساتھ یا تنہالیں۔

قدرتی علاج

رات کو سونے سے پہلے دھار باندھ کر دو منٹ تک پاؤں کے تلوؤں اور پیٹ پر پانی ڈالیں۔

سونے سے پہلے آنکھوں پر پانی کے چھینٹے ماریں۔

گرمی کے دن ہوں، تو شام ہوتے ہی غسل کریں اور تولئے سے جسم رگڑ رگڑ کر پونچھیں۔

تقریباً ایک ہفتہ تک صرف ابلی سبزیاں اور پھل کھائیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0