پتھری کے درد سے آزادی پائیے

HomeDisease

پتھری کے درد سے آزادی پائیے

بد ہضمی کا بہترئن علاج | Bad hazmi ka ilaj
 دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات | Lo la ilaj
پرندوں کو پانی پلائیں

پتھری کیوں ہوتی ہے۔

یہ بیماری نظام ابرازی  سے متعلق ہے۔ پیشاب کے ساتھ نکلنے والے تیزابی عناصر جب کسی نامعلوم کمی کے باعث گردے, پیشاب نلی یا مثانےمیں رکنےلگتے ہیں,تو ہوا سے ریت یا کنکر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں, اسی کو پتھری کہتے ہے۔ پتھری آہستہ آہستہ بڑھتی ہےاور پھر وہ خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔ یہ پتھری گول, بیضوی, کھردری, سخت, نرم, غیرہ بناوٹوں کی ہو سکتی ہے۔

بیماری کی شناخت

پتھری بن جانے پر مریض کو پیشاب کرتے وقت درد ہوتا ہے۔ پیشاب رک رک کر آتاہی ہے۔ پیشاب کے ساتھ پیپ یا خون بھی آتا ہے,عضو تناصل کی سپاری میں درد ہوتا ہے۔ پتھری گردے سے جب مثانے میں کھسک آتی ہے, تب مریض کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ درد کی وجہ سے مریض دل متلاتا ہے اور قے ہو جاتی ہے۔

پتھری کا مختلف گھریلو علاج

دو چمچ مولی کا رس اور تین گرام اجمود دونوں کو روزانہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

بھنی پھٹکری کا چورن چار گرام روزانہ لسی کے ساتھ استعمال کریں۔

مولی کے تیس بیجوں کودو کپ پانی میں ابالیں۔ جب ایک کپ باقی رہ جائے, تو اس کو پی لیں ۔ اس کے پینے سے مثانے کی پتھری گل کر نکل جاتی ہے۔

ایک گلاس گائے کے دودھ کی لسی میں دس گرام جواکھار ملا کر روزانہ صبح و شام استعمال کریں۔

پالک کے پتوں کا رس ایک کپ اور ناریل کا پانی ڈیڑھ کپ دونوں کو ملا کر استعمال کریں۔

مہندی کے دس گرام سبز پتوں کو کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں ابالىں۔ جب پانی ایک کپ باقی رہ جائے,تو اسے چھان کر پی لیں۔ یہ پانی 15دن تک استعمال کریں۔

پیاز کا رس دو چمچ, مصری کے ساتھ ساتھ بیس پچیس دن تک استعمال کریں۔

جامن کی گٹھلیوں کو خشک کر کے پیس لیں, پھر اسکا چورن بنا کر شیشی میں بھر لىں, اس میں سےڈیڈھ چمچ چورن پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔

روزانہ ایک کپ سیب کا جوس پینے سے کچھ ہی دنوں میں پتھری گل کر نکل جاتی ہے۔

گاجر کے بیج پانچ گرام, شلجم کے بیج پانچ گرام, اور مولی کے بیج پانچ گرام, تینوں کو پیس کر پانچ خوراک بنالیں صبح و شام ایک ایک خوراک کا استعمال کریں۔ پندرہ دن تک روزانہ استعمال کرنے سے پتھری گل کر نکل جاتی ہے۔

گردے کی پتھری گلانے کے لیےب الائچی,, سلاجیت اور پیپر کو تین تین گرام کی مقدار میں لے کر پیس کر چورن بنا لے اس میں تھوڑی سی مصری ملا لیں۔ کچھ دنوں تک یہ چورن پانی کے ساتھ صبح و شام استعمال کرے

تیارشدہ یونانی دوائیں

معجون عقرب۔۔۔۔ ایک چمچ سوتے وقت لے۔

معجون سنگ سرماہی۔۔۔۔ ایک چمچ سوتے وقت لے

کشتۂ حجرالیہود اور معجون حجرہ الیہود۔۔۔۔ دونوں کو ملا کرایک ایک چمچ سوتے وقت لے۔

شربت بزوری۔۔۔۔ پانی کے ساتھ لے

حب کاکنج۔۔۔۔ دو گولیاں پانی کے ساتھ دن میں دو بار لے۔

برشعشا ۔۔۔۔ پانی کے ساتھ شدید درد کے وقت لے

غذا اور پرہیز

مریض کو جو اور ناریل کا پانی پلانا چاہیے۔ اس کے علاوہ کھانے کے لئے زود ہضم چیزیں دینی چاہیے۔

پرانے چاول, ادرک, دودھ لیموں کا رس, مفید ہے۔ اس کو دیتے رہنا چاہیے۔

میٹھا,گھی, مکھن ,شراب, چینی, گوشت ,چائے, کافی,اور ہر طرح کی ہیجان انگیز چیزوں سے پرہیز کریں۔

موسم کے مطابق اگر گنے کا رس اور کلتھى کا پانی دستیاب ہو, تو اسے بھی دیں, کیونکہ اس سے گردے کی صفائی ہوتى رہتی ہے

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0