گرمی دانے (گھموریا)وجو ہات اور علاما ت |Garmi dano (Ghamoria)ka Gharelu ilaj

  • گرمی دانے (گھموریا)وجو ہات اور علامات

گرمی کے دنوں میں جسم سے پسینہ نکلتا ہے۔ یہی پسینہ جب جسم میں ہی خشک ہو جاتا ہے، تو اس کے آلو دہ عناصر کے باعث جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں۔ جسم کا جو حصہ دبا ڈھکا رہتا ہے، وہیں دانے نکلتے ہیں اور ان میں خارش ہوتی ہے۔

گھریلو علاج

جسم پر برف ملنے سے گرمی دانے خشک ہو جاتے ہیں۔

جسم پر ملتانی مٹی کا لیپ کرنے سےبھی گرمی دانے جاتے رہتے ہیں۔

پانی میں تھوڑی سی نیم کی پتیاں ڈال لے اور اُبال کر غسل کریں۔

نارنگی کے چھلکوں کو خشک کر کے اس کا چورن بنا لیں۔ اس چورن کو عرق گلاب میں ملا کر جسم پر ملیں۔

تلسی کی لکڑی کو گھسا کر چندن کی طرح گرمی دانے والی جگہوں پر لگائیں۔

پانی میں مہندی کے پتے پیس کر گھول لیں اور اس سے غسل کریں۔

Write a Reply or Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *