خسرہ (گور)  بیماری ،اور اس کی اور علامات

Homeجلد کی بیماریاں

خسرہ (گور) بیماری ،اور اس کی اور علامات

گرمی دانے (گھموریا)وجو ہات اور علاما ت
فالج و لقوہ کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟اسباب اور اس کا گھریلو علاج
پھوڑے, پھنسیاں؟

خسرہ (گور )کی بیماری ،اور اس کی اور علامات

یہ چھوت کی بیماری ہے۔ اور زیادہ تر بچوں کوہی ہوتی ہے۔ یہ سال کے دوران کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ اس میں سب سے پہلے چھاتی اور پیٹ پر چھوٹی چھوٹی پھنسیاں نکلتی ہیں، بعد میں چہرے اور دوسرے حصوں پر بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔بیماری کے شروع میں معمولی زکام اور سر درد ہوتا ہے، پھر آہستہ آہستہ بخار ہونے لگتا ہے۔ یہ بخار 103 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ کھانسی, چھینکیں، آنکھ اور ناک سے پانی بہنا اور گلے نیز ناک میں سوجن ہو جاتی ہے۔ سُرخ سُرخ دانوں کے باعث سارا جسم سُرخ ہو جاتا ہے۔ ایک دو دن تک رہنے کے بعد یہ دانے خشک ہونے لگتے ہیں۔

خسرہ (گور)کا گھریلو علاج

دانے جب خود بخود خشک ہو جائیں، تو ان پر کافور کو ناریل کے تیل میں ملا کر لگا ئیں۔

آنولے کے رس کو پانی میں ڈال کر روئی سے دانوں کو آہستہ آہستہ دھوئیں۔ اس سے جلن اور خارش دور ہوتی ہے۔

خسرہ نکلنے پر 2 عدد لونگ پانی میں گھسا کر بچے کو چٹائیں۔

تلسی کے پتوں کا رس ایک چمچ کی مقدار میں روزانہ تین چار دن تک بچے کو پلائیں۔

کریلے کے پتوں کا ایک چمچ رس اور پسی ہلدی ڈىڈھ چمچ دونوں کو ملا کر بچے کو دیں۔

بچے کو نیم کے پانی سے نہلائیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0