دانتوں کا درد, وجوہات اور علامات

Homeمختلف امراض

دانتوں کا درد, وجوہات اور علامات

خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
نیند نہ آنے کی بیماری ؟
انسان ذہنی پریشان کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے بچنے کا کیا طریقہ اور علاج ہے
  • دانتوں کا درد, وجوہات اور علامات

دانت کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ دانتوں کو صاف نہ رکھنے، وقت پر منجن نہ کرنے وغیرہ کی وجوہات سے دانتوں میں کیڑے لگ جاتے ہیں اور وہ اندر سے کھوکھلے ہو جاتے ہیں، اور پائیوریا نامی بیماری بھی لگ جاتی ہے۔

 دانتوں کے درد کا  گھریلو علاج

تھوڑی سی پھٹکری پیس کر دانت میں لگا ئیں ۔ اس سے دانت کے درد میں کمی آئے گی۔

لونگ کا تیل دانت میں لگانے سے در درک جاتا ہے۔

دانت کے درد میں جائفل کے تیل کو روئی کے ٹکڑے میں لگا کر دانت کے نیچے دبا لیں۔

سرسوں کا تیل اور ہلدی لگانے سے کافی آرام ملتا ہے۔

سونٹھ، سیاہ مرچ، پیپل، پیلا مول، ماجو بھل، پانچوں نمک اور نیلا تھو تھا۔ ان سب کو ہموزن کی مقدار میں لے کر ان کا چورن بنا لیں۔ اس چورن سے منجن کرنے سے دانتوں کی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

انجیر کو پانی میں اُبال کر اس سے گلیاں کریں۔ اس کے استعمال اس مسوڑھوں سے آنے والا خون بند ہو جائے گا۔

دانتوں میں درد ہونے پر ہینگ پانی میں گھول کر لگائے۔

امرود کے پتوں کو پانی میں ابال لیں۔ پھر اس سے تین چار بار کلیاں کریں۔

آنولے کے چورن میں تھوڑا سا سوندھا نمک پیس کر ملائیں اور اس سے منجن کریں۔ پائیوریا، مسوڑھوں کی سوجن اور درد میں راحت ملے گی۔

دانتوں کے درد میں رائی کو پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ اور اس سے کلیاں کریں۔ یہ دانت درد میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔

تیار شدہ یونانی دوائیں

سنون پوست مغیلاں۔۔۔۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ دانتوں کی چمک صفائی کے علاوہ ان کے ہلنے میں مفید ہے۔

سنون تمبا کو۔۔۔۔ دانتوں کے درد میں مفید ہے۔ مسوڑھوں کی خراب رطوبت کو خارج کرتا ہے۔ اور دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔

سنون چوب چینی۔۔۔۔مسوڑھوں کا خون روکتا ہے۔ اور دانت مضبوط کرتا ہے۔

سنون مجلی۔۔۔۔ دانتوں کو چمک دیتا ہے۔ اور منہ کو خوشبودار اور صاف کرتا ہے۔

سنون ۔کلاں۔۔۔۔ دانتوں اور مسوڑھوں کے خون کو بند کرتا ہے۔ دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اور منہ کی بدبو دور کرتا ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0