فالج و لقوہ کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟اسباب اور اس کا گھریلو علاج

Homeجلد کی بیماریاں

فالج و لقوہ کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟اسباب اور اس کا گھریلو علاج

پھوڑے, پھنسیاں؟
خارش کی بیماری کے اسباب اور اس کا طریقہٰ علاج
گرمی دانے (گھموریا)وجو ہات اور علاما ت

فالج و لقوہ کی بیماری اور اس کا گھریلو علاج

جو لوگ زیادہ مباشرت کرتے ہیں، ان کے مادہ تولید کے زیاں ہونے پر خون کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ بیماری ہو جاتی ہے۔ اور جو لوگ ثقیل یا بھاری کھانا کھاتے ہیں اور زیادہ ورزش کرتے ہیں، ان کو بھی فالج ہو جاتا ہے۔ دہنی کمزوری ، نرم جگہ پر چوٹ، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ بھی اس بیماری کو پیدا کرتا ہے۔ اس سے سارے بدن میں فالج ہو جاتا ہے۔ یا تو آدھے جسم پر یا صرف منہ پر پڑتا ہے۔

جسم کی نالیوں ، نسوں اور خاص حصوں کو خشک کر کے یہ بیماری خون کے دورے کو بند کر کے جوڑوں کو بے حس و حرکت کر دیتی ہے، جس سے جسم کا کوئی خاص عضو بیکار ہو جاتا ہے۔ اس خاص عضو میں اٹھنے یا کام کرنے کی طاقت نہیں رہتی۔ منہ کے لقوہ میں گرفتار ہونے پر بولنے کی صلاحیت چلی جاتی ہے۔ آنکھ، ناک کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ گردن ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ جلد بے حس (سن ) ہو جاتی ہے۔

گھریلو علاج

ایک چمچ سونٹھ اور تھوڑی سی اُڑد۔ دونوں کو لے کر ابالیں۔ پھر اس کا پانی نتھار کر مریض کو بار بار پینے کو دیں۔

سرسوں کے تیل میں سیاہ مرچ پیس کر ملائیں۔ اور پھر اس سے فالج والی جگہ پر مالش کریں۔

پانی میں شہد ڈال کر مریض کو بار بار پلاتے رہنا چاہئے ۔ تقر یب 150 گرام خالص شہد مریض کو روزانہ دیں۔ پچیس دنوں تک لگا تار شہد دینے سے مریض کافی حد تک ٹھیک ہو جاتا ہے۔کیلشیئم والی چیزیں زیادہ دینی چاہئیں، اس سے جسم کا متاثرہ حصہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

تلسی کے پتے اور سوندھا نمک کا لیپ اس حصے پر کرنا چاہئے جس پر فالج ہوا ہو ۔ ۔

انگور، سیب، ناشپاتی وغیرہ پھلوں کا رس مریض کو دن میں 2 بار پلائیں۔ اس سے جسم میں نئی طاقت آئے گی ، جو لقوے کی بیماری کو کم کے گی۔

5 گرام سنکھیا، 100 گرام مالکنگنی, 10 گرام دھتورے کے بیج ,5 گرام جائفل ، 5 گرام گومتی سفید ، 5 گرام گلگل، 500 گرام ناریل کا تیل، 500 گرام ارنڈی کا تیل، 250 گرام السی کا تیل۔ ان سب کو آنچ پر پکائیں۔ جب تیل خوب سرخ ہو جائے تو اسے چھان کر شیشی میں بھر لیں۔ اس میں سے تھوڑا سا تیل لے کر اس سے مالش کریں۔ مریض کو کافی آرام ملے گا۔ اس تیل سے دن میں چار بار مالش کریں۔

100 گرام لہسن ، ایک گولی (مٹر کے برابر ) افیون ، 10 عدد لونگ, 50 گرام سیاہ مرچ ، 100 گرام اجوائن – ان سب کو ڈىڈھ کلو سرسوں کے تیل میں ابالیں۔ تیل جب اچھی طرح پک جائے تو آنچ سے اتار کر چھان لیں۔ پھر شیشی میں بھر کر رکھ لیں اور لقوے والی جگہ پر اس تیل کی مالش کریں۔

لہسن کی چار عدد کلیاں پیس کر مکھن کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔

کریلے کی سبزی لقوے میں بہت مفید ہے۔

تھوڑے سے آک کے پتوں کو سرسوں کے تیل میں پکائیں۔ پھر اس تیل سے لقوے سے متاثر عضو پر گہری مالش کریں۔ یہ مالش دن بھر میں چار بار کریں۔

دودھ میں سونٹھ اور دار چینی کا چورن ایک ایک چٹکی ڈال کر شکر کی جگہ شہد ملا کر مریض کو پلائیں۔

فالج و لقوہ کی بیماری کی تیار شدہ یونانی دوائیں

انقرد یا صغیر۔۔۔۔2 سے 3 گرام، پانی کے ساتھ لیں۔

انقرویا کبیر۔۔۔۔ 2 سے 3 گرام، پانی کے ساتھ لیں۔

ایارج فقیرا۔۔۔۔5 گرام، گرم پانی و شہد کے ساتھ رات کو سوتے وقت لیں۔

برشعشا۔۔۔۔1/2 گرام سے 2 گرام مناسب بدرقہ لیں۔

حب اذراقی۔۔۔۔ ایک سے 2 گولیاں پانی کے ساتھ لیں۔

دواء المسک حار ساده۔۔۔۔ 3 سے 5 گرام، عرق بادیان وعرق گدز یا پانی کے ساتھ لیں۔

روغن قسط۔۔۔۔ بوقت ضرورت نیم گرم کر کے مالش کریں۔

روغن موم۔۔۔۔بوقت ضرورت نیم گرم کر کے مالش کریں۔

کشتہ گاؤدنتی ۔۔۔۔125 سے 250 ملی گرام ۔ مناسب بدرقہ کے ساتھ لیں۔

معجون اذراتی۔۔۔۔ 3 سے 5 گرام، عرق گاؤ زبان کے ساتھ لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0