ٹائیفائیڈ کا بخار کیوں ہوتا ؟ ,بیماری کی پہچان ، ٹائیفائىڈ کا آیورویدک علاج

HomeDisease

ٹائیفائیڈ کا بخار کیوں ہوتا ؟ ,بیماری کی پہچان ، ٹائیفائىڈ کا آیورویدک علاج

کھاسی کی بیماری و وجوہات اور علامات
sar dard ka gharelu ilaj | سر درد کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟
پیٹ کی گیس کا بہترین علاج | The best treatment for stomach gas

ٹائیفائیڈ ﴿Typhoid﴾ کا بخار کیوں ہوتا ؟

 

بے وقت کھانا کھانے ، پردیس میں رغبت کے خلاف کھانا، بدہضمی میں کھانا، فاقہ ,موسم کی تبدیلی ،زہریلی چیزوں کا پیٹ میں پہچنا ، زیادہ مباشرت ، زیادہ پریشانی ، صدمہ, زیادہ محنت ، دھوپ اور آگ میں دیر تک کام کرنے وغیرہ کے باعث ٹائیفائیڈ بخار ہو جا تا ہے۔

 

بیماری کی پہچان

جسم میں تھکاوٹ ، بار بار جمائی آنا آ نکھوں میں جلن، کھانے میں بے رغبتی, کبھی گرمی اور کبھی سردی لگنا، جوڑوں میں درد, آنکھوں میں سرخی ، آنکھیں پھٹی پھٹی سی ، مندھی یا ترچھی ،آنکھیں اندر کی طرف پھنس جانا ، کانوں میں درد، گلے میں کانٹے سے لگنا، کھانسی ، تیزی سے سانس چلنا، بے ہوشی کی حالت ، ادھر ادھر کی باتیں بکنا،

زبان گھر دری ، سر میں شدید درد ہونا، بار بار پیاس لگنا، چھاتی میں درد، پسینہ بہت کم آ نا , بول و براز کا دیر سے آنا اور تھوڑی مقدار میں کلنا، جسم میں بہت زیادہ کمزوری, جسم پر گول اور سرخ چکتے سے بن جانا , مریض کے منہ سے بہت کم آواز کلنا، کان ، ناک وغیرہ کا پک جانا، پیٹ پھولنا، دن میں گہری نیند آنا ، رات کو نیند نہ آنا مریض کا الٹی سیدھی حرکتیں کرنا ، آنکھوں کے نیچے سیاہ گڑھے پڑنا اور بار بارتھوکنا وغیرہ ٹائیفائیڈ بخار کی علامات ہیں ۔

ٹائىفائیڈ بخار کے اترنے کی مدت تین ، پانچ, سات ، دس، بارہ یا اکیس دن بتائی گئی ہے لیکن اس بخار کے مریض کی عموما موت ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس کا علاج بڑی توجہ اور احتیاط سے کرنا چاہئے ۔ 2 دن کے علاج کے بعد اگر آرام نہیں آتا تو کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں مریض کو ہسپتال میں داخل کراد ینا چاہئے ۔

ٹائیفائیڈ کا آیورویدک علاج

جائفل ، پہکر مول، کا کڑسنگی، سیاہ مرچ ، جواسا، پپلا مول اورکلونجی۔ ان سب کا چورن بنا کر 2، 2 چٹکی چورن شہد کے ساتھ چائیں۔

 دسمول کے کاڑھے میں ایک چٹکی پیپل کا چورن ملا کر پینے سے دل اور گلے کی رکاوٹ ، پسلیوں کا درد، کھانسی اور بخار ختم ہو جاتادہے۔

دسمول کے کاڑھے میں گلو ملا کر پینے سے معیاری بخار میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

 دسمول کے کاڑھے میں پہکر مول اور پیپل کا چورن ملا کر پینے سے ساس اور پیاس والے معیادی بخار میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

 دسمول, توکوٹا, سونٹھ, بھنگ, اور گلو , کا کاڑھا پینے سے ٹائىفائىڈ کا بخار ٹھىک ہوجاتا ہے۔

کٹکی, شاہترہ, پہکومول، گلو, ترایمانا، کٹىری ، راسنا، چرائتہ، کچور ، سونٹھ ، ہرڑ ، بھنگ ، جوا سا۔ تمام جڑی بوٹیوں کو برابر مقدار میں لے کر کاڑھا بنا کر دو چمچ گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

 سرس کے بیچ، پیپل ، سیاہ مرچ اور سیاہ نمک ، 5 ،5 گرام کی مقدار میں لے کر عرق گلاب میں پیسں لیں۔ اس کو آنکھوں میں لگانے سے معیادی بخار کی بے ہوشی دور ہو جاتی ہے۔

آ ک کی جڑ, سیاہ مرچ سونٹھ، پیپل، چیتا ، چک ، دیودارو ، پیلا سہجن, کٹکی, موگرہ ، اتیس ، راستا، جواسا, نرگنڈی اور ارٹری ۔ ان سب کو برابر مقدار میں لے کر چورن بنالیں ۔ اس چورن میں سے 2 چمچ چورن کا کاڑھابنا کر روزانہ صبح و شام پیئیں۔

دیسی کافور 1 گرام، پرانا گائے کا گھی 6 گرام ملا کر سر پر مالش کر یں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0