پھوڑے, پھنسیاں؟

Homeجلد کی بیماریاں

پھوڑے, پھنسیاں؟

خارش کی بیماری کے اسباب اور اس کا طریقہٰ علاج
خسرہ (گور) بیماری ،اور اس کی اور علامات
فالج و لقوہ کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟اسباب اور اس کا گھریلو علاج

پھوڑے, پھنسیاں؟

جسم کے مسانوں اور بالوں کی جڑوں کو ” ایسکو ” نامی جراثیم گھر کر لیتے ہیں، جو چھوت پیدا کر دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ آسان زبان میں ایسے کہا جاسکتا ہے۔ کہ جسم کے اندر اور جلد کی گندگی کے باعث پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔ اس کے علاوہ خُون میں خرابی پیدا ہونے ، برسات کے موسم میں آموں کا زیادہ استعمال کرنے ، مچھروں اور کیڑوں مکوڑوں کے کاٹنے وغیرہ کی وجہ سے بھی پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں ۔ کچھ لوگ گرم چیزوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، جن کا جلد پر اثر پڑتا ہے اور پھوڑے پھنسیاں ابھر آتی ہیں۔

 

بیماری کی شناخت

پھوڑے پھنسیوں کی شناخت سب لوگوں کو آسانی سے ہو جاتی ہے۔ پہلے ان میں درد معلوم ہوتا ہے، آہستہ آہستہ ان کے منہ بن جاتے ہیں، جن سے خون نکلتا ہے۔ پک جانے پر پیپ نکلنے لگتی ہے۔ ان پھنسیوں میں ٹیس ہوتی ہے، جلن بھی ہوتی ہے۔

 

گھریلو علاج

نیم کی چھال پانی کے ساتھ گھس کر لگانے سے کچھ دنوں میں چھوٹی پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

گوار پاتھے کا گودا نکال کر گرم کریں۔ اس میں دو چٹکی ہلدی ملا لیں۔ پھر پٹی باندھ دیں۔ پھوڑا جلدی ہی پک کر پھوٹ جائے گا۔ گندہ مواد نکل جانے کے بعد وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

بیل کا پتہ گرم کر کے ، اس پر سیدھی طرف تھوڑا سا شہد یا سرسوں کا تیل لگا کر پھوڑے پر باندھ دیں۔

ناریل کا تیل 100 گرام، شہد کی مکھیوں کا موم 10 گرام تلسی کے پتوں کا رس 2 چمچ ۔ تینوں چیزوں کو ملا کر آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے اس مرہم کو کچھ دنوں تک پھوڑے پھنسیوں پر لگائیں۔

پھوڑے کو پکانے کیلئے پان کے پتے پر تھوڑا سا گرم گھی لگا کر پھوڑے پر باندھ دیں۔

برگد کے درخت کا دُودھ پھوڑے پر لگانے سے وہ پک کر پھوٹ جائے گا۔

پھنسیوں پر امر بیل پیس کر لگانے سے وہ خشک ہو جائیگی۔

ایک چمچ سونٹھ لے کر پانی میں حل کریں۔ پھر پھنسیوں پر لگائیں۔

مسور کی دال پیس کر اس کی پلٹس پھوڑے پر لگا ئیں ۔

چھوٹی چھوٹی پھنسیوں پر نیم یا تارین کا تیل لگائیں۔

 

تیار شدہ یونانی دوائیاں

شربت عناب۔۔۔۔30 گرام، پانی میں ملا کر شام کے وقت لیں۔

ضماد محلل۔۔۔۔ پھوڑوں پر لگا ئیں۔

مرہم سفیدہ کا شغری۔۔۔۔پھوڑوں پر لگا ئیں۔

* مرہم کا فور۔۔۔۔ پھوڑوں پر لگا ئیں۔

معجون چوب چینی۔۔۔۔ 7 گرام، پانی کے ساتھ سوتے وقت لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0