پیشاب کی خرابیاں اور اس کا گھریلو علاج

Homeمختلف امراض

پیشاب کی خرابیاں اور اس کا گھریلو علاج

خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
دانتوں کا درد, وجوہات اور علامات
بواسیر کا مرض کیوں کر ہوتا ہے؟

پیشاب کی خرابیوں اور اس کا گھریلو علاج؟

پیشاب کی خرابیوں میں کئی بیماریاں آتی ہیں، جیسے اگر مثانے میں پیشاب جمع ہو جانے پر رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، وہ خارج نہیں ہوتا ، تو اسے پیشاب کی رکاوٹ” کہتے ہیں۔ لڑکیوں کے مثانے میں کسی چیز کا ہونا سوزاک کا نقص ، ادھیڑ عمر کی عورتوں میں بچہ دانی میں حمل یا پھوڑا، رسولی وغیرہ کی وجہ سے پیشاب کی نالی پر دباؤ پڑتا ہے اور بوڑھے لوگوں میں پروسٹیٹ گلینڈ کے بڑھ جانے کے باعث مثانے میں پیشاب رک جاتا ہے۔ ایسی حالت کو پیشاب کی خرابی یا نقص کہتے ہیں۔

 

بیماری کی شناخت

 

مثانے پر اثر کے باعث مثانہ سوج جاتا ہے، مریض کو بے چینی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی پیشاب کے زہریلے اجزاء خون میں شامل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے دماغ میں خرابی پیدا ہونے لگتی ہے۔ پیشاب تکلیف کے ساتھ بوند بوند کر کے خارج ہوتا ہے۔

مثانے کی سوجن میں پیشاب رک جاتا ہے۔ پیٹ میں درد، اکڑن, کپکپی اور بخار کی شکایت ہو جاتی ہے۔ مثانے میں بہت تیز درد ہوتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت جلن بھی ہوتی ہے۔

گھریلو علاج

اگر بار بار پیشاب آتا ہو ، تو پانچ چھ عدد سیاہ مرچ ، پانچ چھ عدد منقہ اور پانچ چھ عدد پستہ کے دانے لے کر صبح و شام استعمال کریں۔

 ایک پیچ آنو لے کے رس میں ، ڈىڈھ چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔ ایک ہفتہ میں پیشاب کی خرابی ختم ہو جائے گی۔

رات کو لوہے کے برتن میں 50 گرام مسور کی دال پانی میں ملادیں۔ صبح کے وقت دال کا پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پی جائیں۔

بار بار پیشاب آنے کی عادت کو 100 گرام انگور روزانہ کھانے سے روکا جا سکتا ہے۔ 

زیادہ پیشاب آنے کی شکایت کو دُور کرنے کیلئے ایک گرام جاوتری اور تھوڑی سی مصری دُودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

2 عدد پختہ کیلوں کو ایک چمچ آنو لے کے رس اور 10 گرام مصری میں ملالیں۔ اسے 5،4 دن تک اسی صورت میں استعمال کریں۔ بار بار پیشاب آنے کی شکایت دور ہو جائے گی۔ 

10 گرام گڑ اور ایک چمچ اجوائن 15 دن تک کھانے سے پیشاب کی خرابی رفع ہوتی ہے۔

 10 گرام میتھی کی پتیوں کا رس صبح کے وقت آٹھ دس دن تک صبح اور شام استعمال کریں۔

دودھ کے ساتھ 3 رتی خالص سلاجیت استعمال کریں۔

خشک انار کے چھلکوں کو خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں سے ایک چمچ چورن تازے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

تیارشدہ یونانی دوائیں

پیشاب کے بار بار آنے میں مندرجہ ذیل دوائیں لیں:۔

جوارش زرعونی۔۔۔۔ 6 گرام سوتے وقت لیں۔

جوارش جالینوس۔۔۔۔ 6 سے 7 گرام سوتے وقت لیں۔

معجون فلاسفہ۔۔۔۔ 6 گرام سوتے وقت لیں۔

معجون کندر۔۔۔۔ 6 گرام سوتے وقت لیں۔

معجون ماسک البول۔۔۔۔125 ملی گرام، جوارش جالینوس 6 گرام میں ملا کر سوتے وقت لیں۔

پیشاب میں خون آنے پر مندرجہ ذیل دوائیں لیں 

شربت انجبار۔۔۔۔30 ملی لیٹر پانی کے ساتھ سوتے وقت لیں۔

شربت بزوری۔۔۔۔ 30 ملی لیٹر پانی کے ساتھ سوتے وقت لیں۔

قرض کہریا۔۔۔۔ 2 قرص پانی کے ساتھ سوتے وقت لیں۔

قرص گلنار۔۔۔۔2 قرص پانی کے ساتھ سوتے وقت لیں۔

کشته سنگ جراحت۔۔۔۔ 2 سے 4 رتی ہتک لیں۔

 پیشاب کے بند ہو جانے پر مندرجہ ذیل دوائیں لیں :-

جوارش شہر یاراں۔۔۔۔ 5 سے 10 گرام، عرق بادیان یا پانی کے ساتھ صبح یا شام کے وقت لیں۔

 شربت آلو بالو۔۔۔۔25 سے 50 ملی لیٹر، پانی کے ساتھ لیں۔

 شربت انناس۔۔۔۔ 25 ملی لیٹر، پانی کے ساتھ لیں۔

شربت بزوری معتدل۔۔۔۔25 سے 50 ملی لیٹر پانی کے ساتھ لیں۔

 پیشاب کی جلن میں مندرجہ ذیل دوائیں لیں

 بادق البزور۔۔۔۔ 4 سے 8 گرام ، شربت بزوری کے ساتھ لیں۔

 شربت بزوری یارد۔۔۔۔ 25 سے 50 ملی لیٹر پانی کے ساتھ لیں

 

 

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0