چیچک کی بیماری کی بیماری کا علاج ارو اس سے بچنے کا طریقہ

Homeجلد کی بیماریاں

چیچک کی بیماری کی بیماری کا علاج ارو اس سے بچنے کا طریقہ

خسرہ (گور) بیماری ،اور اس کی اور علامات
پھوڑے, پھنسیاں؟
خارش کی بیماری کے اسباب اور اس کا طریقہٰ علاج

چیچک کی بیماری کیسے ہوتی ہے؟

اس بیماری کو گھریلو زبان میں "ماتا ” بھی کہتے ہیں۔ یہ بیماری عموماً ان بچوں کو ہوتی ہے، جن کی برس کے درمیان ہوتی ہے۔ کبھی کبھی یہ عورتوں اور جوانوں کو بھی ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ وائرس ہے۔ اس کے جراثیم تھوک، پیشاب،  فطرت شروع سے ہی گرم ہوتی ہے اور جن کی عمر 2 سے 4پاخانہ میں پائے جاتے ہیں۔ مہین جراثیم ہوا میں شامل رہتے ہیں۔ سانس لیتے وقت جراثیم انسان کے اندر چلے جاتے ہیں۔

بیماری کی شناخت

چیچک ہونے پر پہلے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ یہ بخار 104 ڈگری فارن ہائیٹ ہو جاتا ہے۔ بچے کو بے چینی ہونے لگتی ہے۔ مریض کو پیاس زیادہ لگتی ہے اور جسم میں تیز درد ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ اور زکام کی شکایت بھی ہونے لگتی ہے۔ دو تین دن کے بعد بخار تیزی پکڑنے لگتا ہے۔ اور جسم پر سرخ دانے نکل آتے ہیں۔ وانوں میں پانی جیسا مواد پیدا ہو جاتا ہے۔ ایک ہفتہ میں دانے پکنے لگتے ہیں۔ دانوں پر کھرنڈ تم جاتے ہیں۔ کچھ دنوں کے
بعد کھرنڈ اتر جاتے ہیں لیکن دانے بنے رہتے ہیں۔

گھریلو علاج

مریض کے بستر پر نیم کی پتیاں رکھ دیں۔ بستر صاف ستھرا رکھیں۔ نیم کی کونپلوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام کو دُودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔ گرمی کے دن ہوں، تو نیم کی ٹہنی سے ہوا کریں۔ اس سے چیچک کے دانوں میں موجود جراثیم جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

صبح کے وقت تلسی کے پتوں کا 1/2 چمچ رس پلا ئیں۔

بخار کو کم کرنے کے لئے تلسی کے بیج اور دھلی ہوئی اجوائن پیس کر مریض کو پانی کے ساتھ دیں۔

شہد چٹانے سے بھی مریض کو کافی آرام ملتا ہے۔

چیچک کے داغوں میں ناریل کے تیل میں کافور ملا کر لگا ئیں۔

نیم کے تیل میں آک کے پتوں کا رس ملا کر دانوں پر لگائیں۔

کچا دھنیا 100 گرام, اور زیرہ 50 گرام , بارہ گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں۔ پھر دونوں کو پانی میں متھ کر پانی چھان کر بوتل میں بھر لیں۔ بچے کو پیاس لگنے پر بار بار پانی پلائیں۔

دانوں پر نیم کی چھال کو پانی میں گھسا کر لگائیں۔

چیچک کے داغوں پر پانی میں ہلدی گھول کر لگا ئیں۔

مریض کو توے پر منقہ بھون کر کھلائیں۔

سنگترے کے چھلکوں کو پیس کر دانوں پر لگائیں۔

تیار شدہ و یونانی دوائیں

خمیرہ مروارید۔۔۔۔ 3 گرام، دن میں 2 بار لیں۔

خمیرہ گاؤزبان ساده۔۔۔۔ 4 گرام، دن میں 2 بار لیں۔

شربت خاکسی۔۔۔۔ 30 ملی لیٹر، پانی کے ساتھ دن میں 2 بار لیں ۔

شربت عناب۔۔۔۔ 30 ملی لیٹر، پانی کے ساتھ دن میں 2 بار لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0