بد ہضمی کا بہترئن علاج | Bad hazmi ka ilaj

HomeDisease

بد ہضمی کا بہترئن علاج | Bad hazmi ka ilaj

شوگر کی بیماری ہونے کی وجہ؟
ہر خون کی قسم کے لیے کون سی چائے صحیح ہے؟
 دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات | Lo la ilaj

بد ہضمی کیوں ہوتی ہے؟

کھانا جب ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہو پاتا، تو بد ہضمی یا سوئے ہضم کہلاتا ہے۔ اس سے دوسری بیماریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ اگر اس کا علاج وقت پر نہ کیا جائے ، تو جسم میں خون بننا بند ہو جاتا ہے اور مریض روز بروز کمزور ہوتا جاتا ہے۔ یہ بیماری بھوک سے زیادہ کھانا کھانے ، زیادہ ذائقے دار لیکن بھاری کھانا کھانے ، باسی کھانا کھانے اور پاخانہ پیشاب وغیرہ روکنے کے باعث ہو جاتی ہے۔ زیادہ سونے سے بھی بد ہضمی کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ذہنی و نفسیات وجوہات سے ، حسد، جلن ، رقابت ، خوف، غصہ وغیرہ کی وجہ سے کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا ۔ کبھی کبھی زہریلا کھانا کھانے سے بھی بد ہضمی ہو جاتی ہے۔ آچار، کھٹی چیزیں، تیل کی چیزیں زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی بد ہضمی یا سوئے ہضم ہو جاتا ہے۔

بیماری کی شناخت

پیٹ میں درد، بے چینی ، دل متلانا, کبھی کبھی قے بھی ہو جانا، بھوک نہ لگنے کی وجہ سے پیٹ میں گیس کا بن جانا، پیٹ میں جلن، تیزابیت سے بھرے اجزاء پاخانے کے ساتھ باہر آنا وغیرہ اس کی خاص علامات ہیں۔

گھریلو علاج

ایک چمچ لیموں کا رس، ڈىڈھ چمچ ادرک کا رس ، تھوڑا سا سبز دھنیا یا پودینہ،چند دانے سیاہ ، سوندھا نمک اور تھوڑا سازیرہ, ان سب کو پیس کر چٹنی بنا لے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد اس چٹنی کو کھائے۔کھانا کھانے کے بعدىہ چٹنی کھانے سے بھی کھانا ہضم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اجوائن 200 گرام، ہینگ 4 گرام، سیاه نمک 20 گرام۔ ان سب کو پیس کر چورن بنا لیں۔ یہ چورن 2 گرام کی مقدار میں صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔ اس چورن سے بدہضمی کی بیماری فورا دُور ہو جاتی ہے۔

مولی کے رس میں تھوڑی سی مصری پیس کر ملا لیں۔ پھر ایک چمچ اس کو کھانا کھانے کے بعد پئیں ۔ اس سے کھٹی ڈکاریں اور بد ہضمی کی بیماری بہت جلدی دُور ہو جاتی ہے۔

لیموں کےدو ٹکڑے کریں۔ایک گلاس پانی میں اس کا رس نکال کر پئیں۔

چار لونگ اور دو چھوٹی ہرڑ۔ دونوں کو ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ اس میں دو سیاہ مرچ اورایک چٹکی سوندھا نمک ملا کر استعمال کریں۔ اس سے بد ہضمی اور پیٹ کا بھاری پن دور ہو جاتا ہے۔

پیاز کا رس اور لیموں کا رس ، دونوں کی ایک چمچ مقدار لیں ۔ پھر اسے کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔

پسی ہوئی اجوائن ایک چمچ اور ڈىڈھ چٹکی سوندھا نمک، دونوں کو ملا کر دو خوراک کی صورت میں صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔

جب بد ہضمی بڑھ جاتی ہے، تو آنتوں میں پاخانہ خشک ہونے لگتا ہے ۔ ایسی حالت میں پیٹ کا درد تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔ اس کے لئے پیاز کاٹ کر اس پر لیموں کا رس نچوڑ کر کھانے کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس سے بدہضمی کی شکایت ایک ہفتے میں دُور ہو جائے گی۔

دو عدد لونگ اور ڈىڈھ چمچ زیرہ، دونوں کو ایک کپ پانی میں ابال لیں، جب پانی ڈىڈھ کپ رہ جائے، تو اس میں ایک چٹکی سیاہ نمک ملا کر پئیں ۔

ادرک کا رس ، لیموں کا رس اور سنگترے کا رس۔ ان تینوں کو ملا کر روزانہ پئیں ۔ بدہضمی اور سوئے ہضم کی بیماری فورا چلی جائے گی۔

تباہ شدہ یونانی دوائیں

حت پچلونہ۔۔۔۔دو گولیاں ، دن میں 2 بار لیں

جوارش کمونی۔۔۔۔ 6 گوام، دن میں دو بار لیں۔

جوارش عود شریں۔۔۔۔ 6 گرام دن میں دو بار لیں۔

جوارش جالینوس۔۔۔۔ 5 گرام ، دن میں دو بار لیں۔

جوارش بسباسہ۔۔۔۔ 5 گرام ، دن میں دو بار لیں۔

جوارش آملہ ۔۔۔۔ 6 گرام دن میں دو بار لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0