بواسیر کا مرض کیوں کر ہوتا ہے؟

Homeمختلف امراض

بواسیر کا مرض کیوں کر ہوتا ہے؟

نیند نہ آنے کی بیماری ؟
خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟
پیشاب کی خرابیاں اور اس کا گھریلو علاج

بواسیر کا مرض کیوں کر ہوتا ہے؟

ریح صفرا اور بلغم جب آلودہ ہو کر مقعد کے گوشت پر مسوں کی صورت میں دکھائی دینے لگتا ہے، تو اسے بواسیر کہتے ہیں۔ یہ بیماری قبض کی وجہ سے فضلے کے اخراج کے لئے زور لگانے ، چٹپٹى اور مصالحے دار چیزیں کھانے ، شراب پینے ، رات کو جاگنے ، جسمانی محنت کم کرنے ، بار بار جلاب لینے، گرم یا نرم جگہ پر بیٹھنے، ثقیل چیزیں کھانے کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے۔ بواسیر خونی اور ریکی دو طرح کی ہوتی ہے۔

 

بواسیر کی علامات

مقعد نسیں پھول کر بڑی ہو جاتی ہیں۔ کئی بار تو وہ چنے اور منقے کے سائز سے بھی بڑی ہو جاتی ہے۔ ان کو مستے“ کہتے ہیں۔ یہ مسے مقعد کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہوتے ہیں۔ ان میں کانٹے چھنے جیسا درد ہوتا ہے۔ بار بار فضلے کی حاجت ہوتی ہے۔ مقعد میں خارش ، سرسراہٹ اور درد ہوتا ہے۔ قبض کی شکایت رہتی ہے۔ خونی بواسیر میں فضلے کے اخراج کے وقت خون بھی آتا ہے۔

 بواسیر کا گھریلو علاج

سیاہ مرچ 20 گرام، زیرہ 200 گرام اور مصری 20 گرام, تینوں چیزوں کو پیس کر چھان لیں۔ اور پھرشیشی میں بھر کر رکھ لیں۔ اس میں سے ایک ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ پھانک لیں۔

نیم کا تیل دن میں چار بارمسوں پر لگائیں۔

گاجر کا رس دو کپ اور پالک کا رس ایک کپ۔ دونوں کو روزانہ بیس دن پئىں۔ ہر طرح کی بواسیر جاتی رہے گی۔

املی کے پتوں کا دو چمچ رس پانی ملا کر نکالیں۔ اس کی دو خوراکیں کریں۔ صبح اور شام اس رس کو پینے سے خونی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔

صبح خالی پیٹ پپیتے کا روزانہ استعمال کریں۔

کریلوں کو کچل کر ان کا دو چمچ رس نکالیں۔ اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر پی جائیں۔ یہ دوا روازنہ بیس دن تک استعمال کریں۔

بواسیر کے مسوں پر پھٹکری پیس کر گھی میں ملا کر روزانہ لگائیں۔

ایک چمچ لیموں کا رس، چار چمچ زیتون کا تیل ، چارگرین گلیسرین ۔ تینوں کو ملا کر ایک شیشی میں رکھ لیں ۔ اسے دن چار پانچ مسوں پر روئى کے ٹکڑے سے لگائىں۔

دو چمچ مولی کا رس پانی میں ڈال کر پانی تیار کریں۔ فضلے کو خارج کرنے کے بعد مقعد کومولی کے پانی سے دھوئیں۔یہ عمل روزانہ چالیس دن تک کریں۔

چار چمچ پیاز کا رس نکال کر نیم کے تیل میں ملا کر مسوں پر لگائیں۔

 

تیار شدہ یونانی دوائیں

اطریفل صغیر۔۔۔۔ 10 سے 25 گرام، پانی کے ساتھ رات کو سوتے وقت لیں۔

اطریفل متل۔۔۔۔ 5 سے 10 گرام، عرق بادیان 125 ملی لیٹر کے ساتھ لیں ۔

حت رسوت۔۔۔۔ ایک گولی، پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں۔

معجون مقتل۔۔۔۔ 10 گرام، پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں۔

حب مقل۔۔۔۔ ایک گولی ، پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں۔

مربہ ہلیلہ۔۔۔۔ 25 گرام سوتے وقت لیں۔

مرہم مازو۔۔۔۔ رفع حاجت کے بعد آب دست لے کر مسوں پر لگائیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0