موچ اور اس کی علامات
ہڈیوں کے جوڑوں میں توڑ موڑ آنے ، پھٹنے، چوٹ لگنے، پاؤں یا دوسرے اعضا کے مُڑنے ، کلائی کے جوڑ میں جھٹکا لگنے وغیرہ وجوہات سے موچ آ جاتی ہے۔
موچ والی جگہ پر سوجن آجاتی ہے اور بہت زیادہ درد ہونے لگتا ہے۔ مریض کو ہلنے جلنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔
گھریلو علاج
موچ والی پر تارپین کا لگا کر آہستہ آہستہ مالش کریں۔ اگر وہ دستیاب نہ ہو تو سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔
ارنڈی کے پتے پر سرسوں اور ہلدی گرم کر کے موچ والی جگہ پر لگائیں اور پتے کو اس پر رکھ کر باندھ دیں۔
پان کے پتے پر سرسوں کا تیل لگا کر ، پتے کو گرم کر کے متاثرہ جگہ پر باندھیں۔
موچ والی جگہ پر تیز پات اور لونگ پیس کر لیپ لگا ئیں۔ اس سے آہستہ آہستہ سوجن دُور ہو جائے گی۔
تکسی کے بچوں کا رس اور سرسوں کا تیل۔ دونوں کو لا کر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد لگا ئیں۔
تل کی کھلی کی پوٹلی بنا کر موچ اور سوجن والی جگہ پر با ند ھیں۔
نمک اور سرسوں کے تیل کو ملا کر گرم کر کے متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔
موچ اور سوجن پر گوار پتے کا رس لگانے سے کافی آرام ملتا ہے