دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات | Lo la ilaj

HomeDisease

 دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات | Lo la ilaj

پرندوں کو پانی پلائیں
شوگر کی بیماری ہونے کی وجہ؟
ہر خون کی قسم کے لیے کون سی چائے صحیح ہے؟

 دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات

لو جسم پر سورج کی تیز کرنوں کے اثر کی وجہ سے لگتی ہے۔ اس میں جسم کی گرمی کنٹرول کرنے کی طاقت کا زیاں ہو جاتا ہے۔ اس بیماری میں مریض کی آنکھیں سُرخ ہو جاتی ہیں، سر چکرانے لگتا ہے۔ بے چینی ، سردرد، دل متلانا، گھبراہٹ وغیرہ علامات معلوم ہونے لگتی ہیں۔ چہرہ سُرخ ، جسم میں کمزوری نبض کی رفتار آہستہ آہستہ اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

– دھوپ میں اگر لوُ   لگ جائے تو یہ گھریلو علاج کرے

کجے آم کو بھون کر اس کا رس بنا کر پلا ئیں۔

جسم پر جو کے آٹے کا ابٹن ملیں۔

چار چمچ ملٹھی پسی ہوئی ، پانی میں گھول کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی کے ساتھ پلائیں۔

دھنئے کے پتوں کو پیس کر پانی میں ملا لیں۔ اس میں تھوڑی سی شکر ملالیں ۔ اسے شربت کی صورت میں بار بار پلائیں۔

اگر قے ہو رہی ہو، تو لیموں, نمک اور شکر ملا کر بار بار پلائیں۔

عرق کا فور کی تقریبا دس نوند پانی میں ڈال کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلائیں ۔

سرکہ اور پیاز ملا کر اور اس کی چٹنی بنا کر دیں۔

املی کا گودا بارہ گرام، آلو بخارا تین عدد۔ ان دونوں کو 180 ملی لیٹر پانی میں ایک گھنٹہ تک بھگوئیں۔ پھر نچوڑ کر چھان لیں اور برف سے ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

پنے کا ساگ چھ گرام, 120 ملی لیٹر پانی میں پیس کر چھان لیں اور شکر ملا کر دن میں دو تین بار پئیں۔

رد، دل متلانا، گھبراہٹ وغیرہ علامات معلوم ہونے لگتی ہیں۔ چہرہ سُرخ ، جسم میں کمزوری نبض کی رفتار آہستہ آہستہ اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0