پیٹ کا درد اور اس کا علاج

Homeجلد کی مرض

پیٹ کا درد اور اس کا علاج

پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

کھانا ہضم نہ ہونا, قبض، ہوا کا رُک جانا, ٹھیک سے اجابت نہ ہونا، انہضام میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔ کئی بار معدے کی بیماریاں، پیٹ میں السر، چھوٹی بڑی آنت میں سوجن وغیرہ کی وجہ سے بھی پیٹ میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔

 

بیماری کی شناخت

بھوک نہ لگنا، پیٹ پھول جانا، پتلے دست، چکر آنا، ڈکاریں، جی کا متلانا، پیٹ میں ہوا بھر جانے سے گڑ گڑ کرنے جیسی آوازیں ہونا، اپھارہ قبض وغیرہ بیماری کی علامات دکھائی دینے لگتی ہیں۔

 

گھریلو علاج

عام صورت میں پیٹ میں درد ہونے پر 4 گرام پودینے میں ڈىڈھ چمچ سونف اور ڈىڈھ چمچ اجوائن ملا ئیں ۔ اس میں تھوڑ سا سیاہ نمک اور 2 رتی ہینگ ڈالیں۔ سب کو پیس کر چورن بنا کر گرم پانی سے لیں ۔

شدید درد اور قے ہونے پر پیٹ پر پسی رائی کا لیپ کریں۔

سولف، زیرہ اور سوندھا نمک پیس کر گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

ایک چٹکی چھوٹی ہرڑ کا چورن گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

ایک چمچ کی مقدار میں بھنی ہوئی ہینگ، زیرہ، سونٹھ اور سوندھا نمک ملا کر گرم پانی سے لیں۔

ایک چمچ دار چینی اور ہینگ لے کر پیس لیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ صبح و شام چار چارچمچ اس پانی کو پئیں۔دو بار کے استعمال سے ہی دردٹھیک ہو جاتا ہے۔

پسی ہوئی سُرخ الا بچی چمچ کی مقدار میں صبح، دوپہر ، شام کو شہد کے ساتھ لیں۔

پسی ہوئی سونٹھ ، زیرہ, 1 رتی ہینگ, 2 چٹکی سوندھا نمک گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

سیاہ نمک کے ساتھ دو چمچ خشک پودینہ لینے سے بھی پیٹ درد میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

اجوائن ایک چمچ, ڈیڑھ چمچ زیرہ, دونوں کو پانی میں پیس کر حل کر لے۔ اس میں آدھے لیموں کا رس اور تھوڑا سا سیاہ نمک ملا کر پئىں۔ یہ بدہضمی اور گیس دونوں کے لیے مفید ہے۔

 

تیاه شدہ یونانی دوائیں

اطریفل ملين۔۔۔۔5 سے 10 گرام، پانی کے ساتھ لیں۔

جوارش فلافلی۔۔۔۔3 سے 5 گرام صبح کے وقت پانی کے ساتھ لیں۔

جوارش کمونی۔۔۔۔ 5 سے 10 گرام، صبح نہار منہ پانی کے ساتھ لیں۔

چورن نمک سلیمانی۔۔۔۔2 سے 3 گرام، کھانا کھانے کے بعد پانی سے لیں۔

مربہ زنجیل۔۔۔۔10 سے 25 گرام ، تک لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0