پیٹ کی گیس کا بہترین علاج  |  The best treatment for stomach gas

HomeDisease

پیٹ کی گیس کا بہترین علاج | The best treatment for stomach gas

قے و متلی کے بہترین گھریلو علاج
موچ اور اس کی علامات | haddi ya jodo me moch ka ilaj
پرندوں کو پانی پلائیں

پیٹ میں گیس کا مرض کیوں ہوتا ہے؟

پیٹ میں گیس کی بھیانک بیماری کمزور معدے کے باعث ہوتی ہ۔ انسان جو کھانا کھاتا ہے، اسے وہ ہضم نہیں کر پاتا، تو اس کا کچھ حصہ جسم کے اندر سٹرنے لگتا ہے۔ اس سٹرن سے گیس پیدا ہوتی ہے۔ گیس بننے کی دوسری وجوہات بھی ہوتی ہیں، جیسے زیادہ ورزش کرنا، زیادہ مباشرت کرنا، زیادہ دیر تک پڑھنا لکھنا، کودنا، تیرنا ، رات میں جاگنا، گھوڑے وغیرہ پر زیادہ سفر کرنا ، بہت محنت, زہریلا کھانا کھانا ، سُرخ مرچ، املی، امچور، پیاز، شراب، چائے، کافی، خشک مچھلی ، میدے اور بیسن کی تلی ہوئی چیزیں، کھویا ، خشک پھل ، مسور کی دال ، ارہر کی دال، لوبیا وغیرہ کی دالیں کھانے کے باعث بھی گیس بنتی ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب، پاخانہ، قے، چھینک، ڈکار، آنسو، بھوک، پیاس وغیرہ کو روکنے سے بھی ہوا بنتی ہے۔ خوف ، تفکرات ، صدمہ ذہنی تکلیف اور غصہ بھی گیس کو بناتے ہیں۔ معدے میں ہوا کے بڑھنے سے دل، ناف، پیٹ کے بائیں حصے اور ہاتھ پاؤں میں درد ہونے کی حالت پیدا ہو جاتی ہے

بیماری کی شناخت

انسان کی بھوک کم ہو جاتی ہے۔چھاتی اور پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے۔ بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ منہ اور مقعد سے آواز کے ساتھ ہوا نکلتی رہتی ہے۔اس سے دل اور گلے کے ارد گرد بھی درد ہونے لگتا ہے۔ سستی ، اونگھنا، سر درد، کلیجے میں درد، سر میں چکر وغیرہ علامات دکھائى دینے لگتی
ہیں۔

گھریلو علاج

ادرک کا رس ایک چمچ، لیموں کا رس ایک چمچ، دونوں کو ملاکر اس میں شہد ڈال لیں۔ پھر اسے آہستہ آہستہ چاٹیں۔ 

گیس بڑھنے پر میتھی کا ساگ کافی مفید رہتا ہے۔

ڈیڈھ چمچ سیاہ تل, تھوڑا سا کافور, ایک عدد سرخ الائچی ،ڈیڈھ چمچ اجوائن،دو چٹکی سیاہ نمک, ان سب کا چورن بنالے اور نیم گرم پانی کے ساتھ تھوڑا ٹھوڑا لے۔

اگر قبض کی وجہ سے گیس کی شکایت ہو، تو ترپھلا اور رائی کا چورن ہموزن لے کر گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

جائفل اور سونٹھ کا چورن بنا کر رکھ لیں۔ کھانا کھانے کے بعد تھوڑا تھوڑا کر کے روزانہ استعمال کرنے سے گیس کی اورشکایت دور ہو جاتی ہے۔

ڈیڈھ کپ گاجر کا رس, اور دوچمچ بند گوبھی کا رس, ملا کر پینے سے گیس کی شکایت دور جاتی ہے۔

روزانہ صبح کے وقت 5-4 سیاہ مرچ پیس کر گرم پانی میں ملالیں۔ پھر اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر ملا لیں۔ اس کا استعمال کرنے سے گیس کی شکایت جاتی رہتی ہے۔

ہینگ, سیاہ نمک, اور اجوائن, کا چورن کھانے سے گیس جاتی رہتی ہے۔

صبح نہار منہ ایک چمچ اجوائن کو ایک گلاس پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

پیٹ کے اوپر تارپین کا تیل آہستہ آہستہ ملنے سے گیس میں کافی آرام ملتا ہے۔

قدرتی علاج

صبح اٹھ کر گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پیئیں۔

روزانہ کمر تک پانی میں دس پندرہ منٹ تک بیٹھے رہیں۔

دس پندرہ منٹ تک پیٹ پر پانی کی دھار چھوڑیں اور بائیں ہاتھ سے پیٹ کو ملتے رہیں ۔

پیٹ پر چکنی مٹی کا لیپ کریں۔ جب مٹی خشک ہو جائے، تو اسے ہٹا دیں۔ایک ہفتہ تک روزانہ مٹی سے علاج کریں۔ ریح بنی بند ہو جائے گی ۔

مٹی کو کپڑے کے پٹی پر لگا کر بھی پیٹ پر باندھا جا سکتا ہے۔ مٹی کو تقریبا آدھا گھنٹے تک ضرور باندھ کر رکھیں۔ اس کی پٹى صبح و شام کو ہی باندھیں ۔ کھانے یا ناشتے کے بعد مٹی کا استعمال نہ کریں۔

غذا اور پر ہیز

غصہ، نفرت ، حسد، پیاس کے جوش کو نہ روک کر اسے دوسری صورت میں نکال دیں۔ جیسے غصہ آنے پر خدا کے نام کا ورد کریں۔

ساگ سبزی، پھل اور ریشے والی خوردنی اشیاء کا استعمال کریں۔

مرچ مصالحے, ثقیل کھانے ، گوشت، مچھلی، انڈے وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔

مونگ کی دال کی کھچڑی لسی کے ساتھ اور لوکی، تروئی ، ٹینڈے، پالک، میتھی وغیرہ کی سبزی کا استعمال کریں۔

دہی اور لسی کا استعمال مفید ہے۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 2