شوگر کی بیماری ہونے کی وجہ؟

HomeDisease

شوگر کی بیماری ہونے کی وجہ؟

پیٹ کی گیس کا بہترین علاج | The best treatment for stomach gas
 دھوپ کے موسم میں لوُ کیسے لگتی ہے؟ وجوہات و علامات | Lo la ilaj
قے و متلی کے بہترین گھریلو علاج

شوگر کی بیماری ہونے کی وجہ؟

جسم میں انسولین ہارمون کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس حالت میں انسان کھانے کے ساتھ جو شکر کھاتا ہے، وہ ہضم نہیں ہو پاتی، جس کے نتیجے میں پیشاب کے ساتھ شکر یا چینی بھی باہر نکل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں، زیادہ مباشرت کرتے ہیں، یا جن کا جگر خراب ہے، یا پھر زیادہ موٹے ہیں، ان کو بھی ذیا بیطس کی بیماری ہو جاتی ہے۔

بیماری کی شناخت

شوگر (ذیا بیطس) کے مریض کو پیاس اور بھوک زیادہ لگتی ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے۔ جسم میں چھوت کی بیماریوں سے بچاؤ کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔ جسم میں پھوڑے، پھنسی، خارش وغیرہ ہو جاتی ہے۔ زخم بھرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ آنکھوں کی روشنی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔ آنکھوں میں موتیا بند ہونے کا امکان رہتا ہے۔

گھریلو علاج

میتھی دانہ دس گرام اور دس گرام خشک کریلا۔ دونوں کو اچھی طرح پیس کر چورن بنا لیں۔ اس چورن کو صبح کےوقت ایک سے دو چمچ تک تازے پانی سے نہار منہ استعمال کریں۔

کچے کریلے کے ٹکڑے کر کے اسے خشک کرلیں۔ پھر ان کو پیس کر چورن بنا کر شیشی میں بھر لیں۔ ایک چمچ چورن گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

صبح کے وقت نیم کی 4 عدد کونپلیں 20 دن تک روزانہ چبا کر کھائیں۔

تازے آنولے کا دو چمچ رس، شہد کے ساتھ دن میں دوبار استعمال کریں۔

ذیا بیطس میں اگر بار بار پیشاب آتا ہو، تو اسے دُور کرنے کیلئے پسی ہوئی ہلدی پھانک کر پانی پی لیں۔

آم کے 8، 10 عدد نئے پتوں کو چبا کر کھانے سے ذیا بیطس کنٹرول ہو جاتی ہے۔

10,8 عدد جامن کو ایک کپ پانی میں ابالیں۔ پھر پانی کوٹھنڈا کر کے اس پانی سے جامن نکال لے۔ اس پانی کو صبح اور شام کے وقت پیئیں۔ یہ پیشاب میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

دوپہر کے وقت آدھی مولی کا رس، ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے تیر بہدف دوا ہے۔

تھوڑے سے خشک آنولے لے کر اس میں 100 گرام جامن کی گٹھلیوں کو خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں سےایک چمچ چورن روزانہ صبح خالی شکم پانی کے ساتھ لیں۔

ایک چمچ جامن کا رس اور ایک چمچ آموں کا رس ملا کر روزانہ استعمال کریں۔

تیار شدہ یونانی دوائیں

جوارش جالنوس۔۔۔۔ 6 گرام دن میں دو بار لیں۔

جوارش زرعونی ۔۔۔۔7 گرام توتے وقت لیں۔

قرص ذیا بیطس۔۔۔۔ ایک ایک قرص ، پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں۔

قرص سلاجیت۔۔۔۔ ایک ایک قرص، پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں۔

کشتہ بیضہ مرغ۔۔۔۔ 225 ملی گرام ، پانی کے ساتھ صبح لیں۔

کشتہ زمرد۔۔۔۔ 125 ملی گرام پانی کے ساتھ صبح لیں۔

معجون موصولی پاک۔۔۔۔ 9 گرام سے 12 گرام صبح کو عرق بادیان یا دودھ کے ساتھ لیں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0