کھاسی کی بیماری و وجوہات اور علامات

HomeDisease

کھاسی کی بیماری و وجوہات اور علامات

ٹائیفائیڈ کا بخار کیوں ہوتا ؟ ,بیماری کی پہچان ، ٹائیفائىڈ کا آیورویدک علاج
قے و متلی کے بہترین گھریلو علاج
بد ہضمی کا بہترئن علاج | Bad hazmi ka ilaj

کھانسی کی بیماری و وجوہات اور علامات

 

بچوں کو کھانسی کی بیماری سردی کھٹى اور بلغم بنانے والی چیزوں کو کھانے سے ہوتی ہے۔ دھول , دھواں , فرج کا پانی پینے , زکام ہونے کی وجہ سے بھی کھانسی ہو جاتی ہے ۔ بچے کے چھاتی جکڑی جاتی ہے ۔ کف کالی کھانسی میں بلغم نکلتا ہے۔ جھاتی میں درد ہوتا ہے۔ اور کھانسی کی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے

گھریلو علاج

بچوں کو چھوٹی پیپل باریک پیس کر چٹانے سے خاصی دور ہو جاتی ہیں۔

انار کے چھلکے کو پیس کر ایک چمچ بچوں کو تین چار دن تک صبح اور شام دیں۔

سرخ الائچی بھون کر اور پیس کر دو چٹکی شہد میں ملا کر بچوں کو دو بار صبح اور شام کے وقت چٹائىں۔

تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی کو توے پر بھون لیں۔ اس میں سے ڈیڑھ چمچ ہلدی گرم دودھ کے ساتھ دیں۔

ادرک کا رس ڈیڑھ چمچ شہد میں ملا کر دن میں تین بار بچوں کو چٹائیں۔

چار عدد تلسی کے پتے, دو عدد سیاہ مرچ اور چھوٹا سا ٹکڑا ادرک یا سونٹھ کا لے کر ایک کپ پانی میں ڈال کر آگ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ پانی جب چوتھائى کپ باقی رہ جائے تو چھان کر یہ کاڑھا بچوں کو پلائىں ۔اس کے استعمال سے تین دن میں کھانسی ,زکام اور سردی ختم ہو جاتی ہیں۔

چٹکی بھر ملٹھی اور ایک چٹکی پیپل کا چورن شہد کے ساتھ دن بھر میں تین بار بچوں کو چٹائیں۔

بچے کی چھاتی پر تارپین کا تیل سرسوں کے تیل میں ملا کر ملیں۔

تھوڑی سی پھٹکری توے پر بھون لیں۔ ایک چٹکی پھٹکری شہد کے ساتھ دن میں تین بار چٹائىں۔

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0