قے و متلی کے بہترین گھریلو علاج

HomeDisease

قے و متلی کے بہترین گھریلو علاج

ہر خون کی قسم کے لیے کون سی چائے صحیح ہے؟
طب نبویﷺمیں اسہال (دست) کا طریقہ علاج
کھاسی کی بیماری و وجوہات اور علامات

بیماری کیوں؟ 

قے ہونے کی اہم وجہ پیٹ کے اندر کے پٹھوں کی سکڑن اور معدے میں کارڈئیگ سراخ میں کمزوری ہوتا ہے۔ ویسے قے عموما معدے اور پیٹ کے دوسرے اعضاء کی بیماری جیسے گیس کا بڑھنا, کچھ دواؤں کے غلط اثرات, دماغی تناؤ, پریشانی, گبراہٹ, پیٹ میں شدید درد, ملیریا, پیٹ میں زہریلا کھانا پہنچنے وغیرہ وجوہات بھی ہو سکتی ہے۔

بیماری کی شناخت 

قے بدبودار ہوتی ہے, مریض کو بے چینی, اور گھبراہٹ, منہ کا ذائقہ پھىکا, چھاتی میں بھاری پن, پیٹ میں جلن, آنکھوں کے آگے اندھیرا, وغیرہ علامات دکھائی دینے لگتی ہے۔ کئی بار زبان خشک ہو جاتی ہے, زبان پر کانٹے جم جاتی ہے۔

گھریلو علاج 

سبز دھنیا اور پودینہ دونوں کی چٹنی بنا کر تین چار بار, ہر گھنٹے بھر بعد میں لے

پیٹ کی خرابی سے پیدا ہونے والی بے چینی یا چھاتی پر بھاری پن کے بعد قے ہوتی ہو تو پودینے کا رس ایک چمچ پانی کے ساتھ دیں۔

اگر صفرا کے باعث قے ہو تو ایک گلاس گنے کے رس میں دو چمچ اصلی شہد ڈال کر کئی بار تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلائیں۔

سبز دھنیا کا رس ڈیڑھ چمچ, چٹکی بھر سوندھا نمک, لیموں کا رس ایک چمچ, تینوں کو ملا کر پلائیں۔

خشک انار دانے کو پانی میں بھگو دے۔ تھوڑے دیر بعد اس پانی کو کئی بار پلائىں۔

لونگ کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے قے بند ہو جاتی ہے۔

لونگ کا پانی پینے سے قے میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

پیٹ میں ہونے والی خرابی اور بے چینی سے اگر قے ہوتی ہے تو پودینے کا رس پلانا چاہیے۔

ڈیڑھ کپ پانی میں چار بوند "امرت دھارا” ڈال کر پلانا چاہیے۔

اگر بار بار قےہوتی ہو تو 20گرام سونف, پودینے کے تھوڑے سے پتے,۔لے کر دو کپ پانی میں ابالے۔ پانی جب آدھا رہ جائے تو چھان کر مریض کو پلا دیں۔ کچھ ہی دیر میں کافی آرام ملے گا۔

سیاہ مرچ کے چار دانے منہ میں رکھ کر چوسیں۔

پیاز کا رس ڈیڑھ چمچ, لیموں کا رس ڈیڑھ چمچ, اور پودینے کا رس ایک چمچ, سب کو ملا کر مریض کو پلائے۔ کچھ کچھ ہی دیر میں قے رک جائیں گے

 

,جڑی بوٹیوں سے علاج

چار عدد تلسی کے پتے, آنولی ( مولی) کے تھوڑے سے پتے, املی کے بیچ, سب کا کاڑھا بنا کر پئیں۔

گھىکوار (کوارگندل) لے کر اس کا گودا نکال لیں, تقریبا دو چمچ گودے میں تھوڑا سا سوندھا نمک ملا کر کھائىں۔

تالیس پتر کو پیس کر اس میں سے دو ماشے چورن شہد کے ساتھ استعمال کریں۔

ادرک کے رس میں تلسی کا رس برابر کی مقدار میں ملا کر آہستہ آہستہ چاٹیں, چٹپٹےذائقےکوکم کرنے کے لیے اس میں تھوڑا سا شہد ملالیں۔

کنیر یکی جڑ لے کر خشک کرلیں,ایک چٹکی چورن لے کر اس میں تھوڑا سا شہد ملاکر چاٹیں۔ 

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0