sar dard  ka gharelu ilaj  |  سر درد کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟

HomeDisease

sar dard ka gharelu ilaj | سر درد کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟

بد ہضمی کا بہترئن علاج | Bad hazmi ka ilaj
پتھری کے درد سے آزادی پائیے
پرندوں کو پانی پلائیں

سر درد کی بیماری کیوں ہوتی ہے؟

سر درد کوئی مختلف قسم کی بیماری نہیں ہے، بلکہ کئی بیماریوں کی علامت ہے۔ اس لئے سرورد کی مختلف وجوہات تسلیم کی جاتی ہیں۔ مثلا بخار، سردی لگنے ، زُکام، گرمی کی زیادتی، ریاحی (ہوا یا گیس ) بیماریاں ، خون کی کی ، دماغی کمزوری، خون میں خرابی، آنکھوں کی کمزوری، جسم کے کسی حصے میں تکلیف، بلڈ پریشر، ذیا بیطس وغیرہ طرح طرح کی بیماریوں کی وجہ سے سر میں درد ہو سکتا ہے۔

کئی بار لگا تار دیر تک ایک ہی کام کرتے رہنے کی وجہ سے بھی سر درد ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ ایک ہی ماحول میں کافی دیر تک رہتے ہیں ، اس لئے ان کو سر درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ذہنی بے چینی بھی سردرد کو پیدا کر دیتی ہے۔ ریح پیدا کرنے والی چیزوں کے زیادہ کھانے ، دہی، برف وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنے کے باعث ، صفرا کے بڑھ جانے کے باعث بھی سر میں درد ہونے لگتا ہے۔

اگر گلے میں کف، پیشانی میں بلغم کا پانی اور جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے، تو بھی سر میں درد پیدا ہو جاتا ہے۔ جو لوگ زیادہ مقدار میں خشک چیزیں کھاتے ہیں یا جن کے جسم میں ہضم نہ ہوئے کھانے کے باعث ریح زیادہ پیدا ہوتی ہے، ان کی ریح سر کی طرف چلی جاتی ہے اور ان کو آدھے سر میں درد کی بیماری لگ جاتی ہے۔

بیماری کی شناخت

سر کا درد انسان کو بے چین کر دیتا ہے۔ لگاتار سر میں درد رہنے کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے۔ کہ جیسے سر پھٹا جارہا ہوں۔ کبھی کبھی قے آنی بھی شروع ہو جاتی ہیں۔ آدھے سر میں درد عموما سورج طلوع ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ سورج غروب ہوتے ہی درد کچھ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن پیشانی کی دوسری جانب درد بڑھ جاتا ہے۔

سر درد کا علاج

گائے یا بھینس کا خالص گھی پیشانی پر اور پاؤں کے تلوؤں پر کم سے کم پندرہ بیس منٹ تک ملیں۔ اس سے سردرد رک جاتا ہے۔

تھوڑی سی سونٹھ پانی میں پیس کر پیشانی پر لگا ئیں ۔ خشک ہو جانے پر دوبارہ لگا ئیں۔اس سے درد ختم ہوجاتا ہے۔

سرخ الا بچی کے چھلکوں کو سل پر پانی کے ساتھ پیس کر پیشانی پر لگائیں۔

گاجر کا رس نکال لیں۔ پھر اسے گرم کر کے 2 نوند کان میں اور 2 ، 2 پوند دونوں نتھنوں میں ڈالیں۔

سرس کے پھولوں کو دیر تک سونگھنے سے سر کا درد کم ہو جاتا ہے۔

ناک کے دونوں نتھنوں میں 2،2 پوندیں سرسوں کا تیل ڈال کر ناک کو سکوڑیں۔ تیل اور بلغم منہ میں آجائے گا،اسے تھوک دیں۔ تھوڑی دیر بعد سر کا در ختم ہو جائے گا۔

لیموں کے رس کی 4 ، 5 یوندیں ناک میں ڈالیں۔

بغیر دودھ کی چائے بنا کر اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر پئیں۔ لیموں کی پتیوں کو کچل کر سو لکھنے سے بھی درد دور ہوتا ہے۔

ایک چمچ دھنیا,چار عدد تلسی کے پتے,چار عدد سیاہ مرچ کے دانے, چار عدد لونگ۔ ان سب کا کاڑھا بنا کر پی لیں ۔ زکام یاسردی سے ہونے والا سر کا در درک جائے گا۔

اگر سر کا درد پرانا ہو ، تو آک کے پتوں کا رس پیشانی پر لگائیں ۔

تیار بلند و یونانی دوائیں

اطریفل زمانی۔۔۔۔10گرام,سونے سے قبل لیں۔

اطریفل کشنیزی۔۔۔۔7گرام,سونے سے قبل لیں۔

اطریفل اسطوخودوس۔۔۔۔ 7 گرام ہوتے وقت لیں۔

خمیرہ گاؤزبان عبری۔۔۔۔ 6 گرام صبح ناشتے سے قبل لیں۔

قرص مثلث۔۔۔۔ ایک قرص تھوڑے سے پانی میں گھسا کر پیشانی پر لگا ئیں۔

برشعشا۔۔۔۔3 گرام، درد کے وقت لیں۔

عرق عجیب۔۔۔۔ درد کے وقت چند قطرے پیشانی پر لگا

COMMENTS

WORDPRESS: 0
DISQUS: 0